کلفٹن تھانے میں رپورٹنگ روم کی چھت کا پلستر گرنے سے لیڈی سمیت 2 اہلکار زخمی

0

  کراچی: کلفٹن تھانے میں رپورٹنگ روم کی چھت کا پلستر اور فالس سیلنگ گرنے سے لیڈی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملبہ گرنے سے فرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لے جایا گیا ایس ایچ او کلفٹن اعظم راجپڑ کے مطابق زخمیوں میں لیڈی کانسٹیبل بختاور دختر سلیم اور کانسٹیبل شاہ زیب شامل ہیں۔

چھت کا پلستر گرنے سے تھانے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ زخمی اہلکاروں کو چہرے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ایس ایس پی اے وی ایل سی کے دفتر کی چھت کا پلستر گرنے سے ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی زخمی ہوئے تھے جبکہ رواں سال رسالہ تھانے میں ڈی ایس پی کے دفتر کی چھت کا پلستر گر گیا تھا تاہم اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔


%da%a9%d9%84%d9%81%d9%b9%d9%86-%d8%aa%da%be%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9%d9%86%da%af-%d8%b1%d9%88%d9%85-%da%a9%db%8c-%da%86%da%be%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d9%be%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *