پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی کے حجرے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق
صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح شہری نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ صوابی میں مسلح شخص نے شہرام ترکئی کے حجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور مذکورہ مسلح شخص نشے کا عادی تھا۔
صوابی پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے حجرے میں موجود چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس نے مسلح شخص کا تعاقب کیا جس پر مسلح شخص نے پولیس پر جوابی فائرنگ تاہم پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص بھی مارا گیا۔
%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%b4%db%81%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d8%aa%d8%b1%da%a9%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%ad%d8%ac%d8%b1%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba