بہاولنگر میں نابالغ بچی سے جبری نکاح پر 45 سالہ شخص گرفتار

0

چیئر پرسن پی ڈبلیو پی اے حنا بٹ کا بہاولنگر کا ہنگامی دورہ اور بچی سے ملاقات

چیئر پرسن پی ڈبلیو پی اے حنا بٹ کا بہاولنگر کا ہنگامی دورہ اور بچی سے ملاقات

بہاولنگر میں نابالغ بچی کے 45 سالہ شخص کے ساتھ نکاح پر پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی (پی ڈبلیو پی اے) نے ایکشن لے لیا۔

چیئر پرسن پی ڈبلیو پی اے حنا بٹ نے بہاولنگر کا ہنگامی دورہ کرکے بچی سے ملاقات کی اور متعلقہ پولیس سے واقعے کے متعلق بریفنگ لی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نابالغ بچی کا نکاح زبردستی 45 سالہ شخص کے ساتھ کیا گیا تھا، پولیس ہیلپ لائن 15 پر وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نے بچی کو ریسکیو کیا، مقدمے کا اندراج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بچی کو فوری طور پر بحفاظت شیلٹر ہوم میں داخل کروایا ہے، متاثرہ بچی کے ساتھ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور مالی و قانونی معاونت کی جائے گی۔


%d8%a8%db%81%d8%a7%d9%88%d9%84%d9%86%da%af%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d9%84%d8%ba-%d8%a8%da%86%db%8c-%d8%b3%db%92-%d8%ac%d8%a8%d8%b1%db%8c-%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%ad-%d9%be%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *