کورنگی پولیس کا منشیات فروشی کی وائرل ویڈیو پر ایکشن، جرائم پیشہ ملزم گرفتار
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے منشیات فروشی کی وائرل ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کرنے والا عادی جرائم پیشہ ملزم گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے کہا کہ گرفتار ملزم کی منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے ایکشن لیا اور منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیضان عرف میجر کے نام سے ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%86%da%af%db%8c-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%b4%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%b4%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%84-%d9%88