پشاور؛ بلدیاتی نمائندوں سے مذاکرات کامیاب، وزیراعلیٰ کا 2019 کا ایکٹ بحال کرنے کا فیصلہ

0

علی امیدن گنڈاپور سے بلدیاتی نمائندوں نے ملاقات کی—فوٹو: فائل

علی امیدن گنڈاپور سے بلدیاتی نمائندوں نے ملاقات کی—فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مردان کے میئر حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور مذاکرات ہوئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں گے اور 10 ستمبر کو بیٹھ کر بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات کا حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 مشاورت کے بعد اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے فنڈز کی تقسیم نہیں کرسکتے، بلدیاتی نمائندوں نے میری درخواست پر کل کا دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔


%d9%be%d8%b4%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%9b-%d8%a8%d9%84%d8%af%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%a6%d9%86%d8%af%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%b0%d8%a7%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *