ٹی 20 بلاسٹ: سرے نے ڈرہم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
لندن: ٹی20 بلاسٹ میں سرے نے ڈرہم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
دی اوول میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ڈرہم نے مطلوبہ 163 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔
سرے کی جانب سے ڈوم سبلے 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سیم کرن 52، روری برنز 10، ول جیکس 8 اور لوری ایونز 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹام کرن 6 اور جیمی اوورٹن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ڈرہم کی جانب سے برائڈن کارس اور کیلم پارکنسن نے 2، 2 جبکہ بین رین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سرے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈرہم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔
ڈرہم کی جانب سے مائیکل جونز 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر 26، باس ڈی لیڈے 24، بین رین 23، کولن ایکرمن 13، کپتان ایلکس لِیس 12، برائڈن کارس 8، اولی روبنسن 1 اور گراہم کلارک 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیتھن سوٹر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سرے کی جانب سے ڈینیئل وورال اور ریس ٹاپلے نے 2، 2 جبکہ سیم کرن اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
%d9%b9%db%8c-20-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d8%b3%d9%b9-%d8%b3%d8%b1%db%92-%d9%86%db%92-%da%88%d8%b1%db%81%d9%85-%da%a9%d9%88-5-%d9%88%da%a9%d9%b9%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92-%d8%b4%da%a9%d8%b3%d8%aa-%d8%af