عمر عادل خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
ڈاکٹر عمر عادل کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے مقدمہ درج کروایا جس میں انہیں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔
وکیل سلمان اسلم کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم میں ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کل انہیں جسمانی ریمانڈ کیلیے ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
وکیل نے کہا کہ عمر عادل اپنے بیان پر متعدد بار معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
%d8%b9%d9%85%d8%b1-%d8%b9%d8%a7%d8%af%d9%84-%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d9%86%d8%a7%d8%b2%db%8c%d8%a8%d8%a7-%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b3%d8%aa