آسٹریلوی سپر ماڈل کا کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کرانے کا انکشاف

0

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

سڈنی: آسٹریلوی سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 32 ڈاکٹروں کی جانب سے کیموتھراپی کے مشورے کو مسترد کر کے چھاتی کے کینسر کا علاج کیا۔

ایلے میکفرسن نے اپنی نئی یادداشت میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔

60 سالہ ماڈل نے لکھا کہ 53 سال کی عمر میں انہوں نے لمپیکٹومی کرائی تھی، جس میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں ماسٹیکٹومی، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور بریسٹ ری کنسٹرکشن کی تجویز دی تھی۔

سپر ماڈل نے طبی مشورے کو مسترد کر کے ’ہولیسٹک اپروچ‘ کو اپنا کر اپنے کینسر کا علاج کیا اور انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے کو ان کے کیموتھراپی کو مسترد کرنے پر اعتراض تھا۔

میکفرسن کی دیکھ بھال کئی ماہرین کے سپرد تھی، جن میں ان کے بنیادی ڈاکٹر، نیچروپیتھ، ہولیسٹک ڈینٹسٹ، اوسٹیوپیتھ، چائروپریکٹر، اور دو تھراپسٹس شامل تھے۔ علاج کے لیے، وہ فینکس، ایریزونا چلی گئیں، جہاں انہوں نے ایک گھر کرائے پر لیا۔

سپر ماڈل نے تصدیق کی کہ اب وہ کینسر سے ’کلینکل ریمیشن‘ پر ہیں لیکن وہ خود کو مکمل صحت مند سمجھتی ہیں۔


%d8%a2%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%84%d9%88%db%8c-%d8%b3%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%a7%da%88%d9%84-%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%8c%d9%85%d9%88-%d8%aa%da%be%d8%b1%d8%a7%d9%be%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *