سی پیک کے گیارہ منصوبے ،2 کھرب سے زائد کی لاگت آئیگی

0

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: 2 کھرب 76  ارب روپے کی لاگت سے سی پیک کے گیارہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موصول  ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 146 ارب روپے  کے پانچ ترقیاتی منصوبے رواں سال مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ،31 ارب سے زائد تین سی پیک منصوبے آئندہ سال مکمل کئے جائیں گے ،32 ارب روپے کی لاگت سے شروع  M-8 کی تعمیر 2027 تک مکمل ہوگی  ۔7 ارب  سے زائد کی لاگت سے مکھنڈی موسی خیل 103 کلو میٹر سی پیک روٹ کی تعمیر بھی رواں سال مکمل ہوگی۔

79 ارب 93 کروڑ کا سکی کناری پاور پراجیکٹ  کی رواں سال تکمیل متوقع ہے ، سندھ میں 6 ارب 17 کروڑ روپے کا دھابیجی منصوبہ بھی رواں سال مکمل ہوگا۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی  5 ارب 97 کروڑ  سے آئندہ سال ، ہوشاب آواران خضدار سیکشن ایم -8 32 ارب 24 کروڑ روپے  سے  2027 میں مکمل ہوگا، دس سالوں میں سی پیک کے تحت25 ارب ڈالر سے زائد37 منصوبوں کی تکمیل  ہو چکی ۔


%d8%b3%db%8c-%d9%be%db%8c%da%a9-%da%a9%db%92-%da%af%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81-%d9%85%d9%86%d8%b5%d9%88%d8%a8%db%92-%d8%8c2-%da%a9%da%be%d8%b1%d8%a8-%d8%b3%db%92-%d8%b2%d8%a7%d8%a6%d8%af-%da%a9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *