روحانی دوست – ایکسپریس اردو

0

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
پیر 26 اگست تا یکم ستمبر 2024

پیر26 اگست 2024
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ دل پر دباؤ ہوسکتا ہے، اس کی وجہ کوئی جذباتی معاملہ ہوسکتا ہے، ایسے وقت میں سوچیں جذبات کے بہاؤ میں آپ کو بہا سکتی ہیں۔ اداسی اور مایوسی کی کیفیت متاثر کرسکتی ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 2،3،4،6،7 اور8 خصوصا 7کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل 27اگست 2024
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔ بظاہر ایک بہتر دن ہے جو کم مشقت سے زیادہ فائدہ دلاسکتا ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ بلامشقت کوئی مالی فائدہ ہوجائے، جسم اور ذہن کو زیادہ مشقت پر نہ لگائیے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 اور6 خصوصاً 6 یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لئے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے، غصہ پی جائیں یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سو فی صد آپ کے حق میں ہوںگے!

بدھ28 اگست 2024
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ اچانک سے ایسا کچھ ہوسکتا ہے، جس کا گمان نہیں ہوپایا تھا۔ کسی قریبی شخص کا موڈ اچانک آپ کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ حیرت خوشی یا غم دونوں میں سے کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہے۔ آج کا دن ،علم الاعداد اور ہم 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،5 اور9 خصوصاً 4 یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ت،د یا م ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو، ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص، یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔

جمعرات 29اگست 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ 3 کا عدد اس کائنات میں موجود تمام تر روحانی قوت کی چابی ہے اور جمعرات کا دن اس کا ذاتی دن ہے۔ گویا روحانیت سے منسلک ہوجانے والوں کو فیض لازم ملے گا۔ زندگی کا کوئی شعبہ ہو آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت، یا ’’یا قدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں!

جمعہ 30 اگست 2024
آج کا حاکم عدد7 ہے۔ سیاحت، مراقبہ اور سوچوں سے آزاد ہونے کا وقت ہے کوشش کیجیے کہ مادے سے ماورا یا مادی دنیا کے پیچھے جو روحانی سافٹ ویئر کام کررہا ہے۔ اسے سمجھا جاسکے۔ اس کے لیے آج کا دن معاونت کرسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2،1اور6 کا عدد خصوصاً1 یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص،’’سورۂ کہف ایک بار اور یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘ 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں۔ ان اسمائے الہی کو تین بار لکھیں!

ہفتہ 31 اگست 2024
آج کا حاکم عدد1 ہے۔ ایک کا تعلق ہفتے کے دن اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔ زحل یعنی ہفتہ مشکل کو ظاہر کرتا ہے اور ایک بادشاہ ہے گویا بادشاہ کو مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لئے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص: کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو، اس ورد خاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروازے کُھل جائیں گے،’’یا فتاح، یاوھابُ، یارزاق یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا تین لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار یکم ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 1 ہے۔ آج کا دن حکم راں طبقے کے لیے بہتر اور معاون ہے۔ حکم راں سے مراد گھر کا سربراہ، باپ یا کسی ادارے کا سربراہ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔آج کا وردِخاص، ’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13بار، اول وآخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔


%d8%b1%d9%88%d8%ad%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%aa-%d8%a7%db%8c%da%a9%d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d8%b1%d8%af%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *