حیدرآباد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

0

 حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک بار پھر رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ٹنڈوجام کی حدود بلوری شاخ والی موری ٹنڈو قیصر لنک کے قریب گشت پر معمور پولیس ٹیم اور واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت دلبر عرف دل قمبرانی کے نام سے ہو گئی جس کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ علی نے ایس ایچ او محمد اسلم بلو اور ان کی ٹیم کے لیے شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔


%d8%ad%db%8c%d8%af%d8%b1%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%da%af%d8%a6%db%92-%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *