’بھارتی خواتین کے لیے بھوتوں کا سامنا کرنا مردوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے‘

0

 ممبئی: ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ بھارتی خواتین کے لیے تاریک گلی میں کسی مرد کا سامنا کرنے کے بجائے بھوتوں کا سامنا کرنا زیادہ محفوظ ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ کالم میں “بھارتی خواتین بھوت سے کیوں نہیں ڈرتیں؟” کے موضوع پر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کی ایک کہانی بھی سنائی جس میں ان کی ایک بڑی خالہ پر آسیب کا ذکر تھا۔ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ ڈراؤنی فلموں میں دکھائی جانے والی خوفناک چیزوں سے زیادہ خطرناک واقعات ہم اپنے ارد گرد روزانہ دیکھتے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ، جو کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہیں، نے اپنے کالم میں کولکتہ میں ایک زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ اور بدلہ پور کے ایک اسکول میں دو بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کس طرح فلم “استری” خواتین کو روزانہ درپیش خوف کے خلاف ایک بغاوت کی نمائندگی کرتی ہے، جو وہ سماج میں محسوس کرتی ہیں۔ ٹوئنکل نے زور دیا کہ ایسے مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کے حقوق اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔


%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c%d9%86-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%a8%da%be%d9%88%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *