پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کے ورانٹ جاری
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔
عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ جاری کیے۔
%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%b5%d9%86%d9%85-%d8%ac%d8%a7%d9%88%db%8c%d8%af-%da%a9%db%8c-%da%af%d8%b1%d9%81%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92