نائیجر کی جامعہ نے گورنرسندھ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا
کراچی: گورنر سندھ/چانسلر کامران ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں بقائی میڈیکل یونیورسٹی کا کانووکیشن منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، وائس چانسلرز، معروف صنعت کاروں، تاجروں اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران گورنر سندھ نے نمایاں خدمات پر اہم شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیں جبکہ کامران ٹیسوری کو ’’دی محمود کاٹ انٹرنیشنل یونیورسٹی نائیجر‘‘ کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی، یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ابراہیم نے اعزازی سند گورنر سندھ کو پیش کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کے سفیر برائے نائیجر ڈاکٹر احمد علی سیروہی کو پاکستان کی تصویر کو نائیجر میں کم وسائل کے باوجود عوامی اور اقتصادی سفارت کاری کے ذریعہ اجاگر کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور بقائی یونیورسٹی کے چانسلر نے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات ریحان مہتاب چاؤلہ اور شہباز علی ملک کو کاروبار اور برآمدات کے شعبہ میں ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگریاں پیش کیں۔
قونصل جنرل ترکیہ کیمل سانگو، قونصل جنرل قطر نائف شاہین آر ایم السلیطیں کو شاندار سفارت کاری پر ڈگری دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر شعیب بقائی نے دیگر ممتاز شخصیات کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں گولڈ میڈلز سے نوازا۔
گورنر سندھ نے اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔
%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%ac%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%d9%86%db%92-%da%af%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%b1%d8%b3%d9%86%d8%af%da%be-%da%a9%d9%88-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1%db%8c