خیبر پختونخوا میں وزراء سے بدعنوانی کی شکایات پر تفتیش شروع
پشاور: خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی شکایات پر بانی چیئرمین کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے وزراء سے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر کا بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ انہیں تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے وزراء کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے رکن قاضی انور کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے وزراء کے بیانات لیے جارہے ہیں، جن محکموں کے حوالے سے شکایات ہیں ان سب کو بلایا جائے گا۔
قاضی انور نے کہا کہ ہم منصفانہ اور شفاف طریقے سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے، فیصلہ بانی چیئرمین نے کرنا ہوگا۔
%d8%ae%db%8c%d8%a8%d8%b1-%d9%be%d8%ae%d8%aa%d9%88%d9%86%d8%ae%d9%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%88%d8%b2%d8%b1%d8%a7%d8%a1-%d8%b3%db%92-%d8%a8%d8%af%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%8c