ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 3 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا

ڈھاکا: بنگلادیش میں اگرچہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی اور بھارت روانگی کے بعد بھی طلبا سڑکوں پر ہیں اور غیر یقینی کی صورت حال ہے لیکن ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں حیرت انگیز طور پر تیزی دیکھی گئی۔

کسی ملک کی تاریخ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا ہو کہ حکومت کے گرتے ہی دوسرے روز جب کہ عبوری حکومت بھی تشکیل نہ پائی گئی ہو، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہو۔

ایسا بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہو گیا۔ جہاں اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا۔

یہ اضافہ جو گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے  ہے۔

خیال رہے کہ ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ کا DS30 بلیو چپ اسٹاکس کو ظاہر کرتا ہے اور یہ 75 پوائنٹس یا 4 فیصد تک بڑھ کر 1,934 ہوگیا جب کہ ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج شیئرز (شرعی بنیادوں پر قائم انڈیکس) 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1,176 ہوگیا۔

 


%da%88%da%be%d8%a7%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%da%a9-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d8%b2%db%8c%d8%9b-3-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *