جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان

0

دونوں فریقین کے درمیان 6 روز سے ڈیڈلاک جاری ہے—فوٹو: فائل

دونوں فریقین کے درمیان 6 روز سے ڈیڈلاک جاری ہے—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا آج رات ملاقات کا امکان ہے اور اس پیش رفت کے ساتھ ہی اسلام آباد دھرنے سے متعلق گزشتہ 6 روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوجائے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے دواران 8 اگست کو اسلام آباد  میں مارچ، 11 اور 12 اگست کو لاہور اور پشاور میں دھرنے اور 14 اگست شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان 6 روز ڈیڈ لاک کے بعد آج رات 10:30 بجے دونوں اطراف کی کمیٹیوں کے مذاکرات کا امکان ہے اور یہ مذاکرات متوقع طور پر کمشنر دفتر راولپنڈی میں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو حکومت کی جانب سے مذاکرات کی اطلاع دی گئی، اس سے قبل مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی اور دوسرا 31 جولائی کو ہوا تھا لیکن اس کے نتیجے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی اور گزشتہ 6 دن سے فریقین میں مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار تھا۔


%d8%ac%d9%85%d8%a7%d8%b9%d8%aa-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%da%88%db%8c%da%88-%d9%84%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *