ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

0

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 لاہور: ڈھاکا میں جاری حالیہ بدامنی کے باعث بنگلہ دیش میں ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ہم سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، میچز ڈھاکا اور سہلٹ میں  ہونے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو رواں برس اکتوبر میں ٹوئنٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے لیکن ملک کی حالیہ صورتحال کے باعث یہ خواب بکھرتا دکھائی دے رہا ہے، طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 39 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے،اس صورتحال نے آئی سی سی کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 47 رنز سے شکست دے دی

ترجمان نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم ڈھاکا میں حالیہ بدامنی کے بعد رواں برس اکتوبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ادھر آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے پاس دنیا بھر میں سیکیورٹی کا خود مختار مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، اسی کے ذریعے ہم بنگلہ دیش کی حالیہ صورتحال کو جانچ رہے ہیں۔

ورلڈ کپ 3 سے20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، کینگروز نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، نویں عالمی کپ کے میچز ڈھاکا اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، فائنل شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ: ناٹنگھم نے یورکشائر کو 28 رنز سے شکست دیدی

 

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں میزبان بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی سائیڈز کو رکھا گیا ہے،افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈھاکا میں3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔


%d9%88%db%8c%d9%85%d9%86%d8%b2-%d9%b9%db%8c-20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88-%da%a9%d9%be%d8%8c-%d8%a8%d9%86%da%af%d9%84%db%81-%d8%af%db%8c%d8%b4-%da%a9%db%8c-%d9%85%db%8c%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *