انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 3.22 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، وزیرآئی ٹی

0

 اسلام آباد: وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے  کہ آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ  اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ مالی سال  کے اختتام پر ان کا حجم 3 ارب 22 کروڑ ڈالر رہا۔ 

وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا کہنا تھا  کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، اسی کی بدولت مالی سال 2023-24  میں  آئی ٹی برآمدات کا حجم 3.223 ارب ڈالرتک پہنچ گیا جو اس سے پچھلے سال 2.596 ارب ڈالر تھا۔

شزاہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں جون 2024 میں 298 ملین ڈالرز ( 32.44 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیرمملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔


%d8%a7%d9%86%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%d9%b9%db%8c%da%a9%d9%86%d8%a7%d9%84%d9%88%d8%ac%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d8%b1%d8%a2%d9%85%d8%af%d8%a7%d8%aa-3-22-%d8%a7%d8%b1%d8%a8-%da%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *