الیکشن کمیشن کا اجلاس، سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلیے غور

0

الکیشن کمیشن کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا:فوٹو:فائل

الکیشن کمیشن کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر غور کے لیے الیکشن کمیشن کا دوسرا اجلاس آج ہورہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا  کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سےمتعلق مشاورت کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب

 

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔
دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔


%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%d8%ac%d9%84%d8%a7%d8%b3%d8%8c-%d8%b3%d9%be%d8%b1%db%8c%d9%85-%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%b9-%da%a9%db%92-%d9%81%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *