الیکشن کمیشن توہین کیس؛ فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

0

الیکشن کمیشن آزاد ہے کسی کے ماتحت نہیں، رکن کمیشن:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آزاد ہے کسی کے ماتحت نہیں، رکن کمیشن:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے گئے۔

عمران خان اور فواد  چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت رکن الیکشن کمیشن  نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔ شعیب شاہین کے معاون وکیل پیش ہوئے۔ رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کروائیں۔

ہائی کورٹ میں عمران خان کے لئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں۔ جنوری میں آخری  بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے  حتمی ارڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جا سکتی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ورچوئل حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے استفسار کیا کہ کیا ورچوئل حاضری ہو سکتی ہے۔ جواب دہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں۔ سول کیسز  میں تو حاضری ضروری نہیں۔کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے۔پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ کورٹ ورچوئل حاضری کی اجازت دے سکتی ہے۔

رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ شعیب شاہین، فواد چوہدری اور ان کے وکیل کہاں ہیں جس پر معاون وکیل نے کہا شعیب شاہین ہائی کورٹ میں کیس میں مصروف ہیں۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی ہائی کورٹ میں مصروف ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ کیا ہم فواد چوہدری کا وارنٹ نکالیں۔ وکیل کی حاضری سے استثنیٰ تو چل جائے گا فواد چوہدری کہاں ہیں۔ہمارے کیس کو تو انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں۔ کمیشن آزاد  ہے  کسی کے ماتحت نہیں۔


%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%da%a9%d9%85%db%8c%d8%b4%d9%86-%d8%aa%d9%88%db%81%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%9b-%d9%81%d9%88%d8%a7%d8%af-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *