مظفر آباد؛ مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 13 افراد جاں بحق

0

(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

 مظفر آباد: آزاد کشمیر میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے واقعے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آزاد کشمیر میں دیولیاں کے مقام پر شاہراہِ نیلم لیسوا بائی پاس روڈ پر مسافر جیپ دریائے نیل میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں 3 افراد شدید زخمی تھے، جو جانبر نہ ہو سکے اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 سے 13 ہو گئی۔

مسافر جیپ لوات بالا سے مظفر آباد کی جانب جا رہی تھی کہ شاہراہِ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو موقع پر روانہ کردیا گیا تھا، تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

حادثے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے علاوہ 4 دیگر زخمی بھی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


%d9%85%d8%b8%d9%81%d8%b1-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af%d8%9b-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d9%81%d8%b1-%d8%ac%db%8c%d9%be-%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%a6%db%92-%d9%86%db%8c%d9%84%d9%85-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *