سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا معاملہ مشکوک قرار

0

  کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا معاملہ مشکوک ہوتا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے، ایک موٹر سائیکل پر تین پولیس اہلکار سوار تھے اور تینوں کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔

اہلکاروں نے زخمی اہلکار کو چمڑا چورنگی سے ایمبولینس میں سوار کر کے اسپتال منتقل کیام جبکہ زخمی اہلکار نے فائرنگ کا واقعہ سنگر چورنگی پر ہونے کا بتایا۔

پولیس اہلکاروں نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ سنگر چورنگی سے گزر رہے تھے، کہ اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

زخمی سمیت تینوں اہلکار صدر سی آئی اے سینٹر میں تعینات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔


%d8%b3%d9%86%da%af%d8%b1-%da%86%d9%88%d8%b1%d9%86%da%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%d8%b3%db%92-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%a7%db%81%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *