تشدد کا شکار دکان ملازم کی لڑکیوں کیخلاف مقدمے کی درخواست

0

پولیس نے متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے

پولیس نے متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے

 لاہور: تشدد کا شکار دکان ملازم نے لڑکیوں کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

لاہور کی ٹک شاپ میں تشدد کا نشانہ بننے والے سروس بوائے یوسف اور لڑکیوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف کی درخواست پر اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد

لڑکیوں کے خلاف قتل کی دھمکیوں ، چوری اور تشدد کی دفعات کے تحت کراس ورژن ہونے کا امکان ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ کراس ورژن درج ہونے پر مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان پر تین لڑکیوں نے نوجوان ملازم کو ہراسانی کا الزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


%d8%aa%d8%b4%d8%af%d8%af-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%af%da%a9%d8%a7%d9%86-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%84%da%91%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *