برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر کراچی میں ریلی کا انعقاد

0

فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

  کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں شہید برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر ایک ریلی نکالی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلی میں پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء ایڈووکیٹ پرویز احمد، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔

ریلی کے شرکاء نے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی، ایم کیو ایم کے امین الحق، جماعت اسلامی کے پرویز، راجہ اظہر، مفتی عثمان، سلیم الیاس، عبدالرحمن، فلسطینی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابو، ڈاکٹر مریم، وزیر آزاد کشمیر امیر غفار لون، پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر قاضی بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے برہان مظفر وانی کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔


%d8%a8%d8%b1%db%81%d8%a7%d9%86-%d9%88%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a2%d9%b9%da%be%d9%88%db%8c%da%ba-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%b4%db%81%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *