مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر دستی بم سے حملہ، 5 فوجی ہلاک، 6 زخمی

0

(فوٹو: ہندستان ٹائمز)

(فوٹو: ہندستان ٹائمز)

مقبوضہ جموں کشمیر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے کے ٹرک پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر کے کٹھعہ ضلع کے دور افتادہ علاقے مچھیڈی میں بھارتی فوجی گاڑیاں مچھیڈی، کنڈلی اور ملہار روڈ پر معمول کی گشت پر تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی حملے کے بعد فائرنگ شروع کر دی گئی، جس کے جواب میں فورسز نے جوابی کارروائی کی لیکن حملہ آور قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔

علاقے میں مزید کمک بھیج دی گئی ہے اور حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آج کا حملہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں دو الگ الگ مقابلوں میں 6 شہریوں اور دو فوجیوں کی ہلاکت کے 24 گھنٹے بعد ہوا ہے۔


%d9%85%d9%82%d8%a8%d9%88%d8%b6%db%81-%da%a9%d8%b4%d9%85%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c-%d9%81%d9%88%d8%ac%db%8c-%d9%82%d8%a7%d9%81%d9%84%db%92-%d9%be%d8%b1-%d8%af

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *