سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مسلسل دوسرے دن کم ہو گئی

0

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2362 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 245000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی معمولی کمی سے 210048 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 2200روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 2376ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 245100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1113روپے کی کمی سے 210134 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔


%d8%b3%d9%88%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d9%82%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%b9%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%82%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *