پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم

0

 لاہور: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور امریکا پاکستان کو درپش سیکیورٹی سمیت دیگر چلینجز کیلیے ساتھ کام کررہا ہے۔

امریکی قونصلیٹ میں امریکا کے یوم آزادی جسے فورتھ اف جولائی بھی کہا جاتا ہےکی مناسبت سے تقریب  کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے جنہوں نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور مستقبل میں یہ مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر رہی ہیں جبکہ امریکا پاکستان کو درپیش کلائمٹ چینج اور سیکیورٹی جیسے چیلنجز  میں پاکستان کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے یوم آزادی کی تقریب میں آج یہاں  پنجاب کی سول سوسائٹی کے نمائندے ، مذہںی نمائندے اور سیاسی جماعتوں کے افراد شریک ہوئے، کسی بھی جمہوریت میں سول سوسائٹی کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ انفرادی طور پر سول سوسائٹی کے ایسے افراد کو جانتا ہوں جو پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ عورتوں کے حقوق اور ماحول کو محفوظ کرنے کے لیے بھی کام ہورہا ہے۔


%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%d8%a7-%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%aa-%d8%a8%db%81%d8%aa%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81-%da%af%d8%a7%d9%85%d8%b2%d9%86-%db%81%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *