محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

0

 اسلام آباد: محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔

 

محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


%d9%85%d8%ad%d8%b1%d9%85-%d8%a7%d9%84%d8%ad%d8%b1%d8%a7%d9%85-%da%a9%d8%a7-%da%86%d8%a7%d9%86%d8%af-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c%db%92-%d8%b1%d9%88%db%8c%d8%aa-%db%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *