مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

0

فلسطینی طلبا جلد پاکستانی تعلیمی اداروں میں آئیں گے،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

فلسطینی طلبا جلد پاکستانی تعلیمی اداروں میں آئیں گے،دفترخارجہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے۔ مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ  حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان تعلیم مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔ غزہ کے طلباء جلد پاکستانی میڈیکل  کالجزمیں آئیں گے۔ فلسطینی طلبا کارڈیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

افغانستان سے متعلق دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں افغان کانفرنس میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی۔ آصف درانی نے افغانستان سے سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے  دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں۔ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی یے۔


%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%b9%d9%84%d9%82-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b1%d9%be%d9%88%d8%b1%d9%b9-%d9%85%d8%b3%d8%aa%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *