لاہور میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار

0

لاہور شہر میں گزشتہ روز شدید حبس اور گرمی کے بعد آج صبح ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج سے 7 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

بارش کے پانی کے نکاس کے لیے تمام واسا ایجنسیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، بارشوں سے دریاوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، تمام ڈی سیز کو سیلاب سے بچاو کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاءالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول کی سطح پر ہے البتہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر  درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ شہری دریاؤں اور ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔


%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%d8%af%db%8c%d8%af-%d8%ad%d8%a8%d8%b3-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%af%d8%b1%d9%85%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d8%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *