برطانوی عام انتخابات، ایگزٹ پول میں لیبر پارٹی کی واضح برتری، کیئر اسٹارمر متوقع نئے وزیر اعظم

0

(فوٹو: اسکائی نیوز)

(فوٹو: اسکائی نیوز)

  لندن: برطانیہ میں ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ایگزٹ کے سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے، جس کے بعد کیئر اسٹارمر متوقع طور پر برطانیہ کے نیے وزیر اعظم ہوں گے۔

ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو 650 نشستوں میں سے 410 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ موجودہ حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو صرف 131 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لیبر ڈیموکریٹک پارٹی کو 61، ریفارمز کو 13 اور اسکاٹس نیشنل پارٹی کو 10 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں عام انتخابات کیلیے ووٹنگ جاری

برطانوی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں 4500 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ امیدواروں کے انتخاب کے لیے 5 کروڑ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

عام انتخابات کے لیے انگلینڈ، آئرلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

حکمراں کنزرویٹو پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، لیبر پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی اور ریفارمز سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار انتخابی معرکے میں شامل ہیں۔


%d8%a8%d8%b1%d8%b7%d8%a7%d9%86%d9%88%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%a7%db%8c%da%af%d8%b2%d9%b9-%d9%be%d9%88%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *