الیکشن ٹربیونلز کیس؛ لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض مسترد

0

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن ٹربیونلز کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض عائد کیا

پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن ٹربیونلز کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض عائد کیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل نے الیکشن ٹربیونلز کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض عائد کردیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل، الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سلمان اکرم راجہ کے وکیل حامد خان نے التواء کی درخواست دائر کر دی جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ میرے مؤکل کا اعتراض ہے کہ چیف جسٹس بنچ کا حصہ نہ ہوں۔

چیف جسٹس نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہی بینچ سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا اعتراض سن لیا ہے تشریف رکھیں، یہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس کے درمیان معاملہ ہے، کسی پرائیویٹ شخص کو اس معاملے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟


%d8%a7%d9%84%db%8c%da%a9%d8%b4%d9%86-%d9%b9%d8%b1%d8%a8%db%8c%d9%88%d9%86%d9%84%d8%b2-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%9b-%d9%84%d8%a7%d8%b1%d8%ac%d8%b1-%d8%a8%d9%86%da%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%86%db%8c%d9%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *