چیئر مین بورڈ اور وہاب میں فاصلے بڑھنے لگے

0

 لاہور: چیئرمین پی سی بی اور وہاب ریاض میں فاصلے بڑھنے لگے، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر منیجر و سلیکٹر کی جگہ ان دنوں سلیکٹر بلال افضل محسن نقوی کے زیادہ قریب ہوگئے ہیں،

کرکٹ امور پر اب  سابق پیسر کے بجائے زیادہ تر مشاورت بورڈ سربراہ بلال افضل سے کررہے ہیں۔ چند ہفتوں سے وہاب ریاض کو کسی بھی مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنایا گیا، بلال افضل ہی پیش پیش ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے بعد  وہاب کی محسن نقوی کی ملاقات بھی نہیں ہوسکی، اگلے 2 ہفتے تک بھی اس کا کوئی امکان نہیں، ذرائع کے مطابق وہاب ریاض گذشتہ ہفتے لاہور میں تھے لیکن بورڈ سربراہ کی مصروفیات کے سبب ان سے رابطہ نہیں ہوسکا، اب محسن نقوی پاکستان آ گئے تو وہاب ریاض انگلینڈ میں ہیں، ان کی واپسی 20جولائی تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیگ؟

ایک اور سلیکٹر عبدالرزاق بھی وہاب کے ساتھ ان دنوں برمنگھم میں لیجنڈز کرکٹ لیگ کے لیے موجود ہیں۔ وہاب ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پی سی بی کے پاس جمع کرواچکے ہیں۔

بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہورہا ہے جس  میں کرکٹ ٹیم اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال اور فیصلے ہوں گے۔ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ میں بھی نئے چہرے سامنے لائے جائیں۔ پہلے مرحلے میں ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔


%da%86%db%8c%d8%a6%d8%b1-%d9%85%db%8c%d9%86-%d8%a8%d9%88%d8%b1%da%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%88%db%81%d8%a7%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%a7%d8%b5%d9%84%db%92-%d8%a8%da%91%da%be%d9%86%db%92-%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *