مجھے ایشوریا رائے کی گود میں بیٹھنا ہے

0

شرمین سیگل، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

شرمین سیگل، ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں صفِ اول بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گود میں بیٹھنے کے لیے بضد تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمین سیگل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن کا وہ وقت یاد کیا کہ جب وہ بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ‘دیوداس’ کے سیٹ پر گئی تھیں۔

شرمین سیگل نے کہا کہ میں جب چار سال کی تھیں تو میں فلم ‘دیوداس’ کے سیٹ پر گئی تھی، میں وہاں بہت گھومی، سیٹ کے سامان کو چھیڑتی رہی لیکن اس دوران، میں نے ایک ضد پکڑ لی تھی جس کے لیے بہت روئی بھی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان موجود تھے تو میں نے ماما سے کہا کہ مجھے ایشوریا رائے کی گود میں بیٹھنا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت ایشوریا رائے اپنے کام میں مصروف تھیں تو سب نے کہا کہ تُم شاہ رخ خان کی گود میں بیٹھ جاؤ لیکن میں بضد تھی اور میں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کی گود میں نہیں بلکہ ایشوریا رائے کی گود میں ہی بیٹھنا ہے۔

واضح رہے کہ شرمین سیگل ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، اسی وجہ سے وہ بچپن میں فلم ‘دیوداس’ کی شوٹنگ کے سیٹ پر جاتی تھیں۔


%d9%85%d8%ac%da%be%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%b4%d9%88%d8%b1%db%8c%d8%a7-%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%a9%db%8c-%da%af%d9%88%d8%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%db%8c%d9%b9%da%be%d9%86%d8%a7-%db%81%db%92

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *