کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کیوں کی؟ بھارتی سابق کرکٹر سے ناراض

0

سماجی رابطے کی سائٹ پر سجنے منجریکر کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بناڈالا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سماجی رابطے کی سائٹ پر سجنے منجریکر کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بناڈالا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی کے بغیر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سنجے منجریکر نے بھارت کے 17 سال بعد ٹی20 ورلڈ چیمپئن بننے پر ایکس ٹیم کیلئے ایک تعریفی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں بھارتی کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایماندار لکھا اور کہا تھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آپ نے آخر تک ٹیم کیلئے محنت کی۔

ایک اور ٹوئٹ میں سنجے نے بھارتی بولرز ہاردک پانڈیا ، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ بھارتی بولرز نے جیت اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: روہت آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے عمررسیدہ کپتان بن گئے

سنجے منجریکر کی تعریفی پوسٹ میں ویرات کوہلی کو شامل نہ دیکھ کر بھارتی بھڑک اٹھے اور سابق بھارتی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کوہلی کے بغیر بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش

صارفین نے سابق کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ نے ٹی20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں ویرات کوہلی کو شامل نہیں کیا اور اب کریڈٹس میں بھی ویرات کو شامل نہیں کیا، کیسا منافق ہے یہ شخص۔

کوہلی کے بغیر  بھارتی ٹیم کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سنجے منجریکر پر برہم


%da%a9%d9%88%db%81%d9%84%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%ba%db%8c%d8%b1-%d9%b9%db%8c%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b9%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c%d8%9f-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *