رضوان نے تنقید کو خوش دلی سے قبول کر لیا

0

 پشاور: محمد رضوان نے شائقین کی تنقید کو خوش دلی سے قبول کر لیا، ان کے مطابق ورلڈ کپ میں ناکامی پر قوم مایوس ہے، کھلاڑی اس تنقید کے حقدار ہیں، ٹیم میں سرجری کی باتیں نئی نہیں، یہ چیئرمین پی سی بی کا حق ہے کہ وہ بہتری کے لیے فیصلے کریں۔

کپتان فی الحال بابر اعظم ہیں آگے کا علم نہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شکست پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بولنگ، بیٹنگ یا فیلڈنگ میں کمی تھی، جب ٹیم ہارے تو بہت سی خامیاں ہوتی ہیں، ہم عوام کی امیدوں کے مطابق نہیں کھیل سکے،جب کوئی بیمار ہو تو آپریشن بھی ہوتا ہے، ہر ورلڈ کپ یا کسی اور ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے، ٹیم میں سرجری کی باتیں نئی نہیں، ریویو کے بعد بہتری کے لیے فیصلے ہوتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ قوم مایوس ہے۔

جنھیں آپ سے امیدیں ہوتی ہیں انھیں درد بھی بہت ہوتا  ہے،البتہ واپسی پر ہم نے دیکھا کہ قوم ہم سے پیار کرتی ہے،انھوں نے کہا کہ  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کافی محنتی شخص اور بہت محنت کررہے ہیں، ٹیم میں بہتری کیلیے اقدامات ان کا حق ہے، محمد رضوان نے کہا کہ ہم جہاں بھی جائیں بحیثیت مسلمان اسلام کے سفیر ہیں، پھر ہم اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں، کسی علاقے یا صوبے کے نمائندے نہیں ہوتے، لوگ کیا کہتے ہیں ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں، یہی ٹیم ماضی میں فائنل اور سیمی فائنل تک بھی پہنچی تھی۔

افغانستان کے حوالے سے  سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ ٹیم امید سے زیادہ اچھا کھیلی، ان کے پاس نئے کھلاڑی بھی آئے لیکن وہ کافی محنت کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ جاری ہے،ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کررہے ہیں، کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ ابھی تو بابر اعظم کپتان ہیں، آگے کا مجھے کوئی علم نہیں ہے۔


%d8%b1%d8%b6%d9%88%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%92-%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af-%da%a9%d9%88-%d8%ae%d9%88%d8%b4-%d8%af%d9%84%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%82%d8%a8%d9%88%d9%84-%da%a9%d8%b1-%d9%84%db%8c%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *