خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی وحبس كے باعث گيسٹرو اور ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ

0

 پشاور: خيبرپختونخوا ميں  شديد گرمی و حبس كے باعث گيسٹرو و ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ ہوگيا۔

صوبے كے مختلف اسپتالوں ميں ایک ہفتے كے دوران 25 ہزار 996 متاثرہ افراد كو رپورٹ كيا گيا جن ميں کئی افراد شديد خونی پيجش ميں بھی مبتلا پائے گئے۔

محكمہ صحت كے ذرائع كا كہنا ہے كہ زيادہ تر گيسٹرو و ڈائريا كے كيسز پشاور، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے ہيں جہاں اس وقت شديد گرمی پڑ رہی ہے اور لوڈشيڈنگ بھی عروج پر ہے۔

محكمہ صحت كی صوبے كے مختلف اسپتالوں  كی گزشتہ ہفتے كی رپورٹ كے مطابق سب سے زيادہ متاثرہ كيسز پشاور سے سامنے آئے ہيں جہاں اسپتالوں  و طبی مراكز ميں 3 ہزار 282 متاثرہ افراد كو علاج كے لئے لايا گيا۔

سوات ميں  2 ہزار 884 كيسز، چارسدہ 1815، ڈی آئی خان میں 1698، صوابی میں 144، دير لوئر میں 128، ملاكنڈ میں 127، باجوڑ میں 120، نوشہرہ میں 1186 اور مردان ميں  1060 متاثرہ افراد كو رپورٹ كيا گيا۔


%d8%ae%d9%8a%d8%a8%d8%b1%d9%be%d8%ae%d8%aa%d9%88%d9%86%d8%ae%d9%88%d8%a7-%d9%85%d9%8a%da%ba-%d8%b4%d8%af%d9%8a%d8%af-%da%af%d8%b1%d9%85%db%8c-%d9%88%d8%ad%d8%a8%d8%b3-%d9%83%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *