سنی دیول کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا، شوٹنگ کا آغاز

0

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنی دیول کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق گوپی چند مالینینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام ’جٹ‘ رکھا گیا ہے۔

سنی دیول کے ساتھ فلم میں سیامی کھیر مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ریجینا کیسنڈرا کا بھی اہم کردار ہوگا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ  فلم کی ٹیم نے سنی دیول کے کردار کی عکاسی کے لیے ’جٹ‘ کا ٹائٹل منتخب کیا ہے، یہ ایک بہادر کردار ہے جو سنی دیول کی آن اسکرین امیج سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔

فلم ایک میراتھن شوٹنگ شیڈول کے لئے تیار ہے اور اس کی ستمبر کے اوائل میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سنی دیول کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں : سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج

واضح رہے کہ سنی دیول ’جٹ‘ کے علاوہ ’لاہور 1947‘ میں بھی کام کر رہے ہیں جسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کار راجکمار سنتوشی ہیں۔ اس فلم میں پریتی زنٹا اور دیول کے بیٹے کرن دیول بھی شامل ہیں۔


%d8%b3%d9%86%db%8c-%d8%af%db%8c%d9%88%d9%84-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d9%81%d9%84%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d9%86%d8%a7%d9%85-%d8%b3%d8%a7%d9%85%d9%86%db%92-%d8%a2%da%af%db%8c%d8%a7%d8%8c-%d8%b4

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *