بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیم کے کپتان بالآخر وطن پہنچ گئے

0

چیرمین پی سی بی محسن نقوی سے جلد ملاقات متوقع (فوٹو: اسکرین شارٹ)

چیرمین پی سی بی محسن نقوی سے جلد ملاقات متوقع (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بالآخر وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان بابراعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے، وہ آئندہ چند روز میں چیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کرکے میگا ایونٹ کی کارکردگی سے متعلق اپنا موقف پیش کریں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ایک ہفتے قبل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے تھے جب کپتان بابراعظم سمیت حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے تھے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا لیگ، بابر، شاہین اور رضوان سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی حصہ

دوسری جانب امریکا میں ہی ایک فین کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔


%d8%a8%d8%af%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%b1%d8%af%da%af%db%8c-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b8%d8%a7%db%81%d8%b1%db%81-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%b9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *