بجٹ پر ووٹ دینے کا معاملہ؛ پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس آج ہوگا

0

 اسلام آباد: بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی جائیں گی۔

بجٹ پر ووٹ دینے نہ دینے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔


%d8%a8%d8%ac%d9%b9-%d9%be%d8%b1-%d9%88%d9%88%d9%b9-%d8%af%db%8c%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81%d8%9b-%d9%be%db%8c%d9%be%d9%84%d8%b2%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%da%a9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *