بالی ووڈ اسٹارز کی بیویاں انتقال میں جاکر بھی کپڑوں، فیشن کی باتیں کرتی ہیں، کرن جوہر

0

ان خواتین کی باتیں سن کر دکھ اور افسوس ہوا،کرن جوہر:فوٹو:فائل

ان خواتین کی باتیں سن کر دکھ اور افسوس ہوا،کرن جوہر:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلم میکر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کی بیویاں انتقال میں جا کر بھی کپڑوں اور فیشن کی باتیں کرتی ہیں۔

کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اس وقت شدید صدمہ اور دکھ ہوا جب میں نے بالی ووڈ اسٹارز کی بیویوں انتقال میں پہننے والے کپڑوں اور فیشن سے متعلق باتیں کرتے سنا۔ بالی ووڈ اسٹارز کی 4 بیویاں اور میں کسی کے انتقال کے میں جانے کے لیے ایک ہی فلائٹ میں سفر کررہے تھے اور وہ چاروں جوش وخروش سے کپڑوں کی باتیں کر رہی تھیں۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے شاک لگا کہ کوئی دنیا سے چلا گیا ہے اور ہم اس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے جارہے ہیں لیکن ان خواتین کو نہ موقع کا لحاظ ہے اور نہ کوئی پرواہ ہے۔

فلم میکر کا مزید کہنا تھا کہ اداکار سنجے کپور کی بیوی ماہیپ کپور اس تمام گفتگو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں۔ اس موقع پر مجھے خیال آیا ان کو لے کر کچھ بنایا جائے اور میں نے پھر نیٹ فلکس کی سیریز ‘ فبیلس لائفز آف بالی ووڈ وائفز ‘ بنائی جس کی کامیابی کے بعد دوسرا سیزن بھی بنایا گیا۔

کرن جوہر کی نیٹ فلکس سیریز فیبلیس لائف آف بالی ووڈ وائفز 2020 میں نشر ہوئی تھی جس میں مشہور اداکاروں کی بیویوں کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کو دکھایا گیا تھا۔ سیریز کو بے تحاشا گلیمر اور پیسے کی غیرضروری نمائش پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


%d8%a8%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%d9%88%da%88-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%d8%a7%d8%b1%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%88%db%8c%d8%a7%da%ba-%d8%a7%d9%86%d8%aa%d9%82%d8%a7%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *