لاہور میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک

0

تین چور ایک بکرا لیکر فرار ہو گئے، پولیس

تین چور ایک بکرا لیکر فرار ہو گئے، پولیس

 لاہور: مصطفی ٹاؤن میں بکرے چوری کی واردات کے دوران فائرنگ سے چور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہری آصف کے گھر میں چار چور بکرے چوری کرنے کے لیے داخل ہوئے اور اہل خانہ کے شور مچانے پر چوروں نے فائرنگ کردی۔

کراس فائرنگ میں ایک چور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین چور ایک بکرا لیکر فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے چور کی شناخت اعجاز کے نام سےہوئی جو حسن ٹاؤن کا رہائشی نکلا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے چور کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


%d9%84%d8%a7%db%81%d9%88%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%a8%da%a9%d8%b1%db%92-%da%86%d9%88%d8%b1%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%a7%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d9%81

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *