راولپنڈی؛ اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

0

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ ایمونیشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم عرفان غیر قانونی اسلحہ کی کھیپ کار میں اسمگل کر کے راولپنڈی لا رہا تھا جس کی گاڑی سے 25 پسٹل 30بور میگزینز برآمد ہوئیں۔

ایس پی پوٹھوہار ڈویژن ناصر نواز نے بتایا کہ ٹیکسلا پولیس نے مناسب حکمت عملی کے تحت مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی کھیپ برآمد ہوئی۔

ٹیکسلا پولیس نے اسلحہ سپلائر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔


%d8%b1%d8%a7%d9%88%d9%84%d9%be%d9%86%da%88%db%8c%d8%9b-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%ad%db%81-%d8%a7%db%8c%d9%85%d9%88%d9%86%db%8c%d8%b4%d9%86-%da%a9%db%8c-%da%a9%da%be%db%8c%d9%be-%d8%a7%d8%b3%d9%85%da%af

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *