ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لاؤں گا

0

بورڈ، سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے پچھلے کچھ عرصے میں غلطیاں کی ہیں، سابق آل راؤنڈر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بورڈ، سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے پچھلے کچھ عرصے میں غلطیاں کی ہیں، سابق آل راؤنڈر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کے دوران ہوسٹ نے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے متعلق سوال کیا؟ جس پر سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں! مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیزوں کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ سب کو اپنے ساتھ لیکر چلتا ہے، یا تو کپتان ٹیم کو ماحول خراب کردیتا ہے ورنہ ٹیم کو بنا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف اہم میچ، پاکستان کا پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے اسکے پاس اختیار ہوتا ہے جبکہ اسے سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کیا ٹاس اہم کردار ادا کرے گا؟

شاہد آفریدی نے ہچکچاتے ہوئے کہا تھا کہ “شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا بھی لوگ یہی کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کررہا ہے، حالانکہ میں ایسا نہیں ہوں! اگر میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں غلط کہوں گا”۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا، ہمارے لوگوں نے خود اسی یونٹ کو خراب کیا ہے۔


%d9%b9%db%8c20-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%b9%db%8c%d9%85-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%b1%d9%88%d9%86%db%8c-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b3

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *