غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات پر اسرائیل کا اہم وزیر مستعفی

0

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کےاہم رکن اوروزیربینی جینٹس نے اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے حوالے سے اختلافات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیرجیننٹس نے اتوارکو اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا اور خود کو وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی حکومت سے علیحدہ کرلیا جو غزہ جنگ کے حوالےسے تشکیل دی گئی جنگی کابینہ کا حصہ تھے۔

مستعفی وزیرنے بتایا کہ انہوں نے غزہ میں مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے جنگجو رہنما سے اپنے آپ کوعلیحدہ کرلیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے قریبی وزیرکے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ اس اقدام  سے ان کی حکومت کو پارلیمنٹ میں 64 نشستوں کی برتری حاصل ہے اس لیے ان کے جانے سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔


%d8%ba%d8%b2%db%81-%d8%ac%d9%86%da%af-%d9%be%d8%b1-%d9%86%db%8c%d8%aa%d9%86-%db%8c%d8%a7%db%81%d9%88-%d8%b3%db%92-%d8%a7%d8%ae%d8%aa%d9%84%d8%a7%d9%81%d8%a7%d8%aa-%d9%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d8%b1%d8%a7

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *