علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی

0

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی  کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن  دے دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت  صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  اگر پیسکو نے ہمارے شیڈول پر عمل نہ کیا تو سارے نظام کو صوبائی حکومت اپنے کنٹرول میں لے لے گی، ہم خود یہ نظام چلاتے ہوئے بتائیں گے کہ نظام کیسے چلتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ   یہ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لیے اب انھیں الگ طریقے سے سمجھانا پڑے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جہاں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہاں پانچ سے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے، اور جہاں پندرہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ  مرکز کو واضح کہا ہے کہ جو بقایاجات ہیں وہ ہمارے پیسوں سے کاٹ لیں، ہمیں بجلی چور نہ کہاجائے۔

علی امین گنڈاپور نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ فارم 47 والے ہیں ، ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں اور ہم پر ہی ظلم کررہے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دی کہ  اگر بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی تو پھر ہم انھیں نظام نہیں چلانے دیں گے۔

 


%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86-%da%af%d9%86%da%88%d8%a7%d9%be%d9%88%d8%b1-%d9%86%db%92-%d9%84%d9%88%da%88%d8%b4%db%8c%da%88%d9%86%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%85%db%8c-%da%a9%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *