حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

0

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 15  روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک  ماہ کے  دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے، اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10  پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے  سے کم ہوکر 274 روپے 8  پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے.

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

 

 

The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%d9%86%db%92-%d9%be%db%8c%d9%b9%d8%b1%d9%88%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%b5%d9%86%d9%88%d8%b9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d9%85%db%8c

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *