بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان

0

  کراچی: پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مستقبل مشکلات میں دیکھ رہا ہوں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں فی الحال کوئی کمی نہیں آئے گی، بانی پی ٹی آئی سوچتے ہیں کہ وہ دھمکیوں اور تھریٹ سے شاید کنٹرول  کرلیں گے مگراب ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں،  جس میں بانی  پی ٹی آئی فائدے کے بجائے نقصان میں جائیں گے۔

شیرافضل مروت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت کی آپس میں نورا کشتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہی یہ سب کچھ کیا جارہا  ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصے کے لیے مروت قومی اسمبلی سے استعفی دے دے گا، اور پھر دوبارہ  منتخب  ہوکر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرے گا۔

منظور وسان کے مطابق عمران خان یہ محسوس کروانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی رہنما سعودی کے خلاف بات کرے گا وہ مروت کی طرح نکالا جائے گا۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے اب تک کسی بھی وفاقی حکومت نے مدت پوری نہیں کی، ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف 5 سال مکمل کریں۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے، سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔

 

The post بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان appeared first on ایکسپریس اردو.

%d8%a8%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%be%db%8c-%d9%b9%db%8c-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81-%d8%b3%db%92-%d9%b9%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%a4-%db%81%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *