امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

0

انٹونی بلنکن نے یوکرین میں سوویت یونین سے آزادی کی تحریک کے دوران کا مقبول نغمہ گایا، فوٹو: فائل

انٹونی بلنکن نے یوکرین میں سوویت یونین سے آزادی کی تحریک کے دوران کا مقبول نغمہ گایا، فوٹو: فائل

کیف: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ایک نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے دورۂ یوکرین کے دوران نائٹ کلب میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹونی بلنکن نے امریکا کے آنجہانی گلوکار نیل ینگ کا مشہور گانا ’راکنگ ان دی فری ورلڈ‘ کو نائٹ کلب میں بینڈ 19.99 کے ساتھ گایا۔ یہ وہ گانا ہے جو سویت یونین سے آزادی کی تحریک کے وقت اپنی مقبولیت کے عروج پر تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نائٹ کلب میں گانا گانے سے پہلے مختصر سی تقریر میں یوکرینی فوجی صرف یوکرین کی نہیں بلکہ ایک آزاد دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آزاد دنیا کو بھی روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کا ساتھ دینا چاہیے۔

یوکرین کے شہریوں کو امریکا کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے اس وقت شہری کیا جھیل رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا رجحان سامنے آیا۔ کسی نے امریکی وزیر خارجہ کی گلوکاری کی تعریف کی۔

تاہم کچھ صارفین نے ان کے نغمے کے انتخاب پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر جنگ آزادی کا نغمہ گانا جانبداری اور تفریق کو ہوا دینے کے متردف ہے۔

 


%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%b1%d8%ac%db%81-%da%a9%d8%a7-%d8%af%d9%88%d8%b1%db%82-%db%8c%d9%88%da%a9%d8%b1%db%8c%d9%86%d8%9b-%d9%86%d8%a7%d8%a6%d9%b9

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *